دبئی میٹرو بلیولائن کی تعمیر کا اعلان‘ 14 نئے اسٹیشن بنائے جائیں گے

Dubai Metro Blue Line construction announcement, 14 new stations will be built
دبئی نے میٹرو ٹرین سروس میں توسیع کرتے ہوئے نئی 30 کلومیٹر طویل بلیو لائن بنانے کا اعلان کر دیا، بلیو لائن منصوبے میں شمولیت کی خواہاں کمپنیوں کو اپنی تفصیلی بڈز 24 نومبر تک جمع کرانا ہوں گی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی میٹرو میں بلیو لائن کے نام سے ایک نیا 30 کلومیٹر کا ٹریک شامل کیا جائے گا، اس حوالے سے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں موسیقی و تفریح کے رنگارنگ میلے موسم ریاض کا آغاز۔

 جس کے تحت دبئی کی تیز رفتار اقتصادی اور شہری ترقی کو پورا کرنے کے مقصد سے بلیو لائن موجودہ ریڈ اور گرین میٹرو لائنوں کے درمیان ایک لنک فراہم کرے گی، اس کی کل لمبائی 30 کلومیٹر ہوگی جس میں سے 15.5 کلومیٹر زیر زمین اور 14.5 کلومیٹر زمین سے اوپر بنے گی۔

بتایا گیا ہے کہ بلیو لائن میں کل 14 اسٹیشن ہوں گے جن میں 7 زمین کی اوپری سطح پر تعمیر ہوں گے جس میں ایک مشہور اسٹیشن بنایا جائے گا، پانچ اسٹیشن زیر زمین بنیں گے جن میں ایک انٹرچینج اسٹیشن ہوگا اور دو ایلیویٹڈ ٹرانسفر اسٹیشن موجودہ سینٹر پوائنٹ اسٹیشن سے منسلک ہوں گے۔

، اس منصوبے کی لاگت اور ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا، تاہم ممکنہ سپلائرز اور ٹھیکیداروں کے ٹینڈر میں 28 نئی ڈرائیور لیس ٹرینوں کی فراہمی کے ساتھ 60 ٹرینوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایک نئے ڈپو اور تمام متعلقہ اداروں کی تعمیر شامل ہے، اس کے علاوہ سڑکیں، یوٹیلیٹی ڈائیورژن کے کام اور دیگر سہولیات کی تعمیر بھی کی جائے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ 9 ستمبر 2009ء کو پہلی بار چلنے والی دبئی میٹرو دنیا کے سب سے طویل ڈرائیور لیس میٹرو نیٹ ورک کے طور پر پہچانا جاتا ہے جس کی لمبائی 89.3 کلومیٹر ہے، یہ شہر کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

 جس نے گزشتہ 14 سالوں میں 2 بلین سے زیادہ مسافروں کی خدمت کی ہے، دبئی میٹرو اس وقت 129 ٹرینوں کے بیڑے پر مشتمل ہے، اس میٹرو نیٹ ورک نے وقت کی پابندی کی شرح 99.7 فیصد برقرار رکھی ہے اور اپنی غیر معمولی آپریشنل کارکردگی کے ساتھ بین الاقوامی حفاظتی معیارات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

یہ پروجیکٹ دبئی کے 2030ء تک بغیر ڈرائیور کے پبلک ٹرانسپورٹ کے حصہ کو 30 فیصد تک بڑھانے کے وژنری منصوبے کا اہم حصہ ہے۔بتایا جارہا ہے کہ اس وقت ریڈ اور گرین دونوں لائنوں میں مجموعی 53 اسٹیشن ہیں، تازہ ترین توسیعی منصوبہ روٹ 2020ء ہے۔

، جو ریڈ لائن پر جبل علی اسٹیشن سے دبئی ایکسپو سٹی تک چلتا ہے، روٹ 2020ء نے اپنی سروس کا یکم جنوری 2021ء سے آغاز کیا جب کہ بلیو لائن میٹرو ایکسٹینشن دبئی 2040ء اربن پلان کا حصہ ہے کیوں کہ دبئی کی آبادی 2040ء تک 5.8 ملین افراد تک پہنچ جائے گی۔

 جو کہ 2020ء میں 3.3 ملین تھی، شہر میں دن کے وقت موجود لوگوں کی تعداد 2020ء میں 4.5 ملین سے بڑھنے کے لیے تیار ہے جو 2040ء میں 7.8 ملین تک پہنچ جائے گی جس کے لیے پائیدار شہری ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ کی ضرورت ہے۔






اشتہار


اشتہار