انٹرنیٹ سروس بند

Internet service down

بھارتی ریاست منی پور میں 5 ماہ بعد بحال ہونے والی انٹرنیٹ سروس دوبارہ بند کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ نے طلبا کے احتجاج کے بعد منی پور میں آج سے یکم اگست تک انٹرنیٹ سروس کوایک بارپھرسےبند کرنےکا اعلان کیا ہے

 گوگل کیخلاف مقدمہ درج

، طلبا میتئی قبیلے کے دو طلبا کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، طلبا پر  پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے50 سے زائد طلبا متاثر ہوئے۔ منی پور میں گزشتہ5 ماہ سے بند انٹرنیٹ سروس23 ستمبر کو بحال کی گئی تھی

منی پور میں مئی سے میتئی اور کوکی قبائل کے درمیان نسلی فسادات جاری ہیں۔ خیال رہے کہ فسادات میں اب تک175 ہلاکتیں ہونےکی اطلاعات ہیں۔








اشتہار


اشتہار