لاکھوں لیٹر شراب سڑک پر بہہ گئی، ویڈیو دیکھ کر یقین کرنا مشکل

Millions of liters of liquor spilled onto the road, hard to believe after watching the video

پرتگال کے ایک چھوٹے قصبے میں تقریباً 22 لاکھ لیٹر شراب سڑک پر بہہ جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا کے مخلتف پلیٹ فارم  پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے جس میں ایک بڑے پیمانے پر شراب کا ریلا بہتا دکھائی دے رہا ہے۔

ڈیٹاکس واٹر پینا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

 پہاڑی علاقے سے بہتی لاکھوں لیٹر شراب کو دیکھ کر علاقہ مکینوں کی جانب سے حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ قریبی ایک گھر کا بیسمنٹ بھی شراب کے ریلے میں ڈوب گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریڈ وائن سے بھرے ٹینکس کے پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ یہ بہتی شراب ماحولیاتی آلودگی کا بڑا خطرہ بن سکتی ہے کیونکہ اسکا رخ  قریبی دریا کی جانب ہے۔

 اندازے کے مطابق بہہ جانے والی شراب کی مقدار اتنی زیادہ تھی کہ اس سے ایک بہت بڑا سوئمنگ پول بھر سکتا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں معذرت کی گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ 



حوالہ

اشتہار


اشتہار