ڈیٹاکس واٹر پینا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

Drinking detox water can give you these benefits

صحت مند رہنے کیلئے صحت مند غذا لینا انتہائی ضروری ہے، جہاں پھل اور سبزیاں غذائیت سے بھرپور ہیں تو وہیں ایک ایسا مشروب بھی ہے جو انسانی صحت کوتقویت دے سکتا ہے۔

خبردار!جان لیواوائرس واپس آگیا،عالمی ادارہ صحت

”ڈیٹاکس واٹر“ وہ مشروب ہے جو تازہ پھلوں اور سبزیوں کے ذائقوں سے بھرپور ہوتا ہے، اسے بعض اوقات پھلوں سے بھرا ہوا پانی یا پھلوں کے ذائقے والا پانی بھی کہا جاتا ہے۔یہ گھر پر بہت سے مختلف طریقوں سے با آسانی بنایا جا سکتا ہے، یہ اپنی خصوصیات کی وجہ سے حالیہ برسوں میں تیزی سے مقبول ہوا ہے۔چونکہ یہ پھلوں اور سبزیوں کو پانی میں ڈال کر بنایا جاتا ہے، اسلئے اس میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں۔

ڈیٹاکس واٹر پینا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

ڈیٹاکس واٹر بنانے کا طریقہ

ڈیٹاکس واٹر کو بنانے کے لیے فلٹر شدہ پانی میں اپنے پسندیدہ پھلوں اور سبزیوں جیسے لیموں، ادرک، کھیرا، پودینہ اور بیریز شامل کریں۔اچھے ذائقے اور فوائد کے لیے ان اجزاء کو کچھ گھنٹوں یا رات بھر پانی میں بھگودیں، اور پھر اس پانی کو دن بھر پیئیں۔ایک تحقیق کے مطابق ڈیٹاکس واٹر آپ کو اس طرح فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

ڈی ٹاکس واٹر کے فوائد

وزن میں کمی

وزن کم کرنا بہت سے افراد کے لئے ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ ماہرین وزن کم کرنے کیلئے ڈی ٹاکس واٹر کو اپنی غذا میں شامل کرنے پر بہت زور دیتے ہیں۔ڈی ٹاکس واٹر جسم سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے، مدافعتی نظام کو بڑھانے اور ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر اس کا استعمال وزن میں کمی لاسکتا ہے۔

ڈیٹاکس واٹر پینا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

زہریلے مادوں کو ختم کرنا

حالیہ برسوں میں ڈیٹاکسفکیشن ایک اہم موضوع رہا ہے، اکثریت اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے قدرتی طریقے استعمال کرتے ہیں۔ انہی طریقوں میں سے ایک ڈی ٹاکس واٹر بھی ہے جو پھلوں اور سبزیوں سے بنایا جاتا ہے۔

میٹابولزم میں تیزی

بہتر میٹابولزم ایک ایسی چیز ہے جو ہم سب اپنی زندگی میں چاہتے ہیں۔ تاہم اپنے روزمرہ کے معمولات میں ڈیٹاکس واٹر کو شامل کرکے آپ اپنا میٹابولزم بہتر کرسکتے ہیں۔

مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے

کہا جاتا ہے کہ پھل اور سبزیاں، اور ان کے جوس سے مدافعتی نظام کو بہتر کرنے میں مدد ملتی ہے، تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ان پھلوں اور سبزیوں سے تیار ڈی ٹاکس واٹر آپ کو فائدہ نہ پہنچائے۔

ڈیٹاکس واٹر پینا آپ کو یہ فوائد دے سکتا ہے

جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن کرتا ہے

ہمارے جسم کی پی ایچ کی سطح میں توازن برقرار رکھنا مجموعی صحت اور تندرستی کے لیے ضروری ہے۔ اس کا ایک مؤثر طریقہ یہ ہے کہ ہمارے روزمرہ کے معمولات میں اس مشروب کو شامل کیا جائے۔

ہاضمے کے نظام کو بہتر بناتا ہے

ہاضمے کے نظام کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے۔ اس کیلئے اپنے روزمرہ کے معمولات میں ڈیٹاکس واٹر کو لازمی شامل کریں۔ یہ آپ کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کا ایک قدرتی اور آسان طریقہ ہے۔ ہاضمے کیلئے لیموں پانی، کھیرے کا پانی اور ادرک کا پانی بہت مفید ہے۔







اشتہار


اشتہار