لیزر ٹریٹمنٹس چھوڑیں، چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ایسے ہٹائیں

Skip laser treatments to remove unwanted facial hair

خوبصورت اور بے داغ چہرہ ہر خاتون کی اولین ترجیح ہے، اور تقریباً ہرخاتون اپنی جلد کا خیال رکھنے کی ہرممکن کوشش کرتی ہیں۔جہاں خواتین مہاسوں اور جھریوں سے پریشان رہتی ہیں، وہیں چہرے پر موجود غیر ضروری بال بھی ان کی خوبصورت اور چمکدار جلد میں خلل ڈالتے ہیں۔

انسان کو جووؤں سے حاصل ہونے والے فائدے۔

ماہرین کے مطابق چہرے پر غیر ضروری بال خواتین میں ہارمونز کی عدم توازن کی وجہ سے چہرے ہر نمودار ہوتے ہیں۔

لیزر ٹریٹمنٹس چھوڑیں، چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ایسے ہٹائیں

اس کے علاوہ اسٹیرائڈز جیسی مخصوص قسم کی ادویات بھی خواتین کے اس مسئلے کی وجہ بنتی ہیں۔

لیزر ٹریٹمنٹس چھوڑیں، چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ایسے ہٹائیں

چینی اور لیموں کا رس

چہرے پر غیر ضروری بالوں کو ہٹانے کیلئے یہ سب سے آسان ترین توٹکہ ہے۔ اس کو بنانے کیلئے ایک ساس پین میں آدھا کپ پانی لیں، اس میں 2 چائے کے چمچ چینی اور لیموں کے چند قطرے ڈالیں۔اس آمیزے کو اچھی طریقے سے ابال لیں، ٹھنڈا کرنے کے بعد اسے متاثرہ جگہوں پر20 سے 25 منٹ کیلئے لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

لیموں اور شہد

لیزر ٹریٹمنٹس چھوڑیں، چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ایسے ہٹائیں

کہا جاتا ہے کہ شہد چہرے کی جلد کیلئے ہر طرح سے مفید ہے، اس فیس ماسک کو بنانے کیلئے ایک چائے کا چمچ شہد، دو کھانے کے چمچ چینی اور لیموں کے رس کے چند قطروں کو اچھی طرح مکس کریں۔اس آمیزے کو تقریبا 5 منٹ کے لیے گرم کریں، ہلکا ٹھنڈا ہونے کے بعد اس مکسچر سے اپنے چہرے کی ویکس کریں۔

چاول کا آٹا اور انڈے کی سفیدی

انڈے کی سفیدی چہرے کی جلد پر جادوئی اثرات مرتب کرتی ہے، چاول اور انڈے کی سفیدی کا یہ ماسک نہ صرف چہرے کےغیر ضروری بالوں کو ختم کرے گا بلکہ چہرے کو چمکدار بھی بنائے گا۔اس کیلئے ایک پیالے میں 2 چمچ انڈے کی سفیدی، ایک کھانے کا چمچ چینی اور آدھا چائے کا چمچ چاول کے آٹے کو اچھی طرح مکس کریں۔اب اس آمیزے کو چہرے کی متاثرہ جگہوں پر لگائیں، تقریبا 20 سے 30 منٹ کے بعد خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

دلیہ اور کیلا

جو کا دلیہ چہرے کیلئے ایک قدرتی ایکسفولینٹ کی خاصیت رکھتا ہے، چہرے پرموجود غیر ضروری بالوں کو ہٹانے کیلئے ایک کیلے کو میش کرکے اس میں دو کھانے کے چمچ جو کادلیہ ڈالیں۔اس کو اچھی طرح مکس کریں، اس مکسچر کو سرکلر موشن میں چہرے پر لگائیں، 15 منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور آخر میں ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

پپیتا اور ہلدی کا مکسچر

لیزر ٹریٹمنٹس چھوڑیں، چہرے کے غیر ضروری بالوں کو ایسے ہٹائیں

پپیتے میں پایا جانے والا انزائم ’پاپین‘(papain) بالوں کے فولیکلز کو کمزور کرنے اور بالوں کی نشوونما کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس مکسچر کو بنانے کیلئے پکے پوئے پپیتے کو پیس کر اس میں چٹکی بھر پسی ہلدی ڈال کر مکس کریں، اب اس آمیزے سے 15 سے 20 منٹ تک چہرے پر مساج کریں اورپانی سے دھو لیں۔




اشتہار


اشتہار