افغان عبوری حکومت نےبھارت میں سابق حکومت کے دور کا افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں افغان سفارت خانہ جو سابق دور حکومت کے تعینات عملے سے آباد تھا، ستمبر 2023 کے آخر میں بند ہو رہا ہے۔
انٹرنیٹ سروس بند
انٹرنیٹ سروس بند
افغان سفارت خانے کے عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھا جس میں عملے نے بھارتیوں کی سفارتی کام عدم تعاون اور سفارت خانے کو بائی پاس کرنے اور افغانیوں سے براہ راست رابطوں کو وجہ بتایا ھے۔اگست 2021 میں IEA کے کابل پر قبضے کے بعد سے، 3000 افغان طلباء اب بھی اپنے ویزوں کے منتظر ہیں جس سے ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔
افغان مریض جو بھارت آتے تھے وہ بھی پریشانی کا شکار ہیں،اس لیے عملہ اب سفارت خانہ بند کر رہا ہے۔کسی بھی قوم نے افغانوں کو اتنی تیزی سے نہیں چھوڑا جتنا بھارتیوں نےچھوڑا ہے۔ بھارت اب مختلف ذرائع اور طریقوں سے نئی عبوری حکومت تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔
اصل چیلنج بھارتی میڈیا میں IEA کو کس طرح پیش کرنا اور دوسری طرف IEA بھارت کے اندر مسلمانوں کی حالت زار کے حوالے سے کیا رویہ اپناتا ھے۔