ملک میں تقریباً 2 ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی تجویز دی گئی ہے۔
خطرے کی گھنٹی بج گئی۔
خطرے کی گھنٹی بج گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قمیت میں 8روپے فی لیٹر کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے،ڈالر کے مقابلے میں روپےکی قدر میں بھی بہتری آئی ہے،پیٹرولیم لیوی کو بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں زیادہ کمی کا امکان نہیں۔
حکومت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔حتمی فیصلہ وزیر اعظم وزرات خزانہ کی مشاورت سے کرینگے۔