اب ائرپورٹ پر جلدی نہیں بلکہ دیر سے پہنچنا فائدہ مند ہے

Now it is beneficial to arrive at the airport late rather than early

فلائٹ ہو اور وقت پرپہنچنے کی ٹینشن نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں کیونکہ فلائٹ اٹینڈنٹس ہمیشہ ائرپورٹ پر جلدی پہنچنے پر زور دیتے ہیں۔لیکن انہی فلائٹ اٹینڈنٹس میں سے ایک نے مسافروں کو تاخیر سے ائرپورٹ پہنچنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کے مطابق ائرپورٹ دیرسے پہنچنا فائدہ مند ہے۔

طیارے میں مسافر کی موت، کسی کو پتہ نہ چلا

ایمریٹس ایئرلائن کی ائرہوسٹس کمیلا جوکو بجا کووو نے ایک انٹرویومیں ائرپورٹ وقت پر پہنچنے کو ایک فن قرار دیا ہے۔ائر ہوسٹس کا کہنا ہے کہ ’اگرآپ اپنی فلائٹ سے بہت پہلے ائرپورٹ پہنچیں تو آپ کو کافی دیر انتظار کرنا پڑے گا اور اگر بہت دیر کریں تو پروازچھوٹ بھی سکتی ہے، ایسے میں ائرپورٹ پہنچنے کے صحیح وقت کا معلوم ہونا بھی ایک ہنر ہے۔

اب ائرپورٹ پر جلدی نہیں بلکہ دیر سے پہنچنا فائدہ مند ہے

ان کے مطابق اگر آپ پرواز کے لیے تھوڑی دیر سے ائرپورٹ پہنچتے ہیں تو ائر لائن آپ کو بزنس کلاس میں سیٹ بھی دے سکتی ہے۔تاہم یہ ہمیشہ نہیں ہوتا ہے، لہذا ہر بار اس بات کی امید نہیں رکھنی۔

اب ائرپورٹ پر جلدی نہیں بلکہ دیر سے پہنچنا فائدہ مند ہے

کمیلا جوکو بجا کوو کے مطابق اکثر ائر لائنز اپنی گنجائش سے زیادہ ٹکٹیں فروخت کرتی ہیں، لیکن سب کے سب مسافر پرواز تک نہیں پہنچ پاتے، جس سے بہت سی سیٹیں خالی رہ جاتی ہیں۔

اب ائرپورٹ پر جلدی نہیں بلکہ دیر سے پہنچنا فائدہ مند ہے

اس صورت حال میں ائرپورٹ دیر سے پہنچنے کا سب سے بڑا فائدہ بزنس کلاس میں نشست حاصل کرنا ہے۔





اشتہار


اشتہار