بھارت: ٹیکسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 9 ہزار کروڑ روپے منتقل

India: Rs 9,000 crore transferred to taxi driver's account by mistake

 بھارت میں بینک انتظامیہ نے غلطی سے ٹیکسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 9 ہزار کروڑ روپے منتقل کر دیئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں نجی بینک نے غلطی سے خطیر رقم ٹیکسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جو اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ ہے۔

بڑی پابندی لگانے کا فیصلہ۔

ٹیکسی ڈرائیور راج کمار نے بینک اکاؤنٹ میں اتنی بڑی رقم منتقل ہونے پر اسے کوئی فراڈ سمجھا تاہم بعد ازاں اس نے چیک کرنے کے لیے اپنے دوست کو 21 ہزار روپے متنقل کیے تو وہ منتقل ہو گئے جس پر ٹیکسی ڈرائیور نہ صرف حیران بلکہ پریشان بھی ہو گیا۔

کچھ ہی دیر میں بینک عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تو اس نے ٹیکسی ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے رقم واپس منتقل کر لی۔ اتنی بڑی غلطی ہونے پر بینک کے سی ای او نے استعفیٰ دے دیا۔بینک کے سی ای او نے مستعفی ہونے کی وجہ ذاتی وجوہات ظاہر کیں۔











اشتہار


اشتہار