پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بزنس ویزہ 24 گھنٹے میں جاری کرنے کا اعلان

Announcement of issuance of business visa to investors in Pakistan within 24 hours

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بزنس ویزہ 24 گھنٹے میں جاری کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال کا شارٹ ٹرم انویسٹر ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری ہوگا، وفاقی کابینہ نے بزنس، انویسٹر اور ورک ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ 

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کا موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی سفارش پر پاکستانی مشن 5 سال کیلئے بزنس ویزا بھی 24 گھنٹوں میں جاری کرنے کے پابند ہوں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی سفارش پر تین سال کا انویسٹر ویزا 24 گھنٹوں میں جاری ہوگا، 5 سال کیلئے انویسٹر ویزا وزارت داخلہ 10دن میں جاری کرنے کی پابند ہوگی۔

2 سال کیلئے ورک ویزا وزارت داخلہ سیکیورٹی کلئیرنس ملنے کے بعد ایک ماہ میں جاری کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری غیر ملکی سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ کیلئے دی گئی، وفاقی کابینہ سے 103ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں ترمیم کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی گئی۔

 اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی سفارش پر ویزا پالیسی میں ترامیم تیار کی گئیں، ایس آئی ایف سی کی سفارش پر 6 ماہ کےلیے بزنس ویزا فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی کے گزشتہ اجلاس میں کہا تھا کہ بیرونی تاجروں کو جو پاکستان آناچاہتے ہیں ان کے ملک یا بین الاقوامی تاجرتنظیموں کی واحد دستاویز کی بنیاد پر ویزا جاری کردیاجائے گا۔

 انہوں نے امیدظاہر کی تھی کہ نئے ویزاسسٹم سے پاکستان‘ تجارت ومعیشت کے نئے مرحلہ میں داخل ہوجائے گا۔ بعدازاں دیگروزراء کے ساتھ پریس کانفرنس میں خطاب میں نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا تھا کہ گلف کوآٖریشن کونسل(جی سی سی) نے کونسل میں سرمایہ کاری دلچسپی دکھائی ہے۔ خلیج تعاون کونسل 6 ممالک بحرین‘ کویت‘عمان‘قطر‘سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پرمشتمل ہے۔








اشتہار


اشتہار