آئی فون 15 پاکستان میں کتنے کا ملے گا

How much will iPhone 15 cost in Pakistan?

پاکستان میں تمام درآمدی ڈیوٹیز اور مصنوعات پر عائد کیے جانے والے ٹیکسز کی وجہ سے موبائل فون انتہائی مہنگے ہو گئے ہیں۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے آئی فون کے شیدائی تو اب دل تھام کر بیٹھیں کیونکہ نیا ماڈل شاید دونوں گُردے فروخت کرنے کے بعد بھی نہ آپائے۔

دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون 14پیش کر دیا۔

دنیا کا بہترین اسمارٹ فون سمجھا جانے والا آئی فون اب ایک عام پاکستانی کی پہنچ سے باہرہو گیا ہے۔آئی فون کے علاوہ ایپل کی دیگر مصنوعات بھی صارفین کیلئے بےحد کشش رکھتی ہیں جو بےچینی سے انتظار کرتے ہیں کہ کمپنی کی جانب سے کیا نیا متعارف کروایا جارہا ہے۔

لیکن اب جو قیمتیں سامنے آرہی ہیں ان سے جدید فون رکھنے کے خواہشمند شاید اب یہ حسرت لیے ہی رہ جائیں۔ایپل کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروایا جانے والا آئی فون 15 فروخت کیلئے 22 ستمبر سے پیش کیا جارہا ہے۔ فی الحال اس کی حتمی قیمت سامنے نہیں آئی لیکن اندازاً جو قیمت بتائی جارہی ہے اُسے سُن کر خریدنے کے خواہشمند بہت سے افراد کو صدمہ ہوگا۔

پہلے سے مزید بہتر خصوصیات کے ساتھ پیش کی جانے والی یہ نئی سیریز آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہے جس میں نئے رنگوں کے علاوہ سائز اور شکل میں بھی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دیگر اہم تبدیلیوں کے علاوہ آئی فون 15 میں بایونک چپ شامل کی گئی ہے جس کے باعث یہ کہا جا رہا ہے کہ نئے ماڈلز کی رفتار پچھلے ماڈلز سے زیادہ تیز ہوگی۔اب ذرا قیمت بھی جان لیں، پاکستان میں آئی فون 15 کی ریٹیل قیمت 7 لاکھ اور ٹیکسز کے بغیر 5 لاکھ تک ہوگئی۔اتنی قیمت میں آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں، اور کچھ نہیں تو ایک چھوٹی موٹی گاڑی یا 3 تولے سونے کے مالک تو بن ہی سکتے ہیں۔








اشتہار


اشتہار