آئی فون تقریباً سبھی کوپسند ہے لیکن قوتِ خرید نہ رکھنے کے باعث بیشترلوگ صرف جدید ترین آئی فون کی خواہش ہی رکھ سکتے ہیں۔ بڑی خبر یہ ہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فونز مفت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔’اکانومی ڈاٹ پی کے‘ نامی ویب سائٹ کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے یہ فیصلہ اپنے موبائل فونز کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے کیا ہے۔
آئی فون 15 کن 10 نئے فیچرز کیساتھ متعارف کروایا جائے گا؟
ایپل کا ارادہ ہے کہ تجربہ کارسیکیورٹی ریسرچرز کو آئی فون 14 پرو بالکل مفت دینے کے علاوہ 5 ہزارسے 10 لاکھ ڈالرزتک کا انعام بھی دیا جائے۔اب یہ بھی جان لیجئے کہ مفت فون ملے گا کسے اور کیسے۔ ویب سائٹ کے مطابق انعامات جیتنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایپل جس سیکیورٹی ماہرکو مفت آئی فون مفت دے گی وہ اُسے ہیک کرکے دکھائے گا۔
اس شرط سے یہ بات بخوبی سمجھ آتی ہے کہ ایپل کا یہ فیصلہ آئی فونز کے سیکیورٹی مسائل حل کرنے کیلئے کیا گیا ہے تاکہ صارفین کا بھروسہ قائم رہے اور آئی فون مکمل طور پر محفوظ رہیں اور اگر کوئی مسئلہ ہے بھی تو اس دوران سامنے آجائے کیونکہ ہیکرز کی پوری کوشش ہو گی کہ وہ فون ہیک کریں اور مفت فون لے سکیں۔
یہ بات بھی ذہن میں رکھنی ہوگی کہ ایپل سے مفت آئی فون 14 پرو اور لاکھوں ڈالرز جیتنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ اس کی سیکیورٹی میں نقص ڈھونڈنے کے خواہشمندوں کو پہلے درخواستیں جمع کروانی ہوں گی جس کے بعد ایپل کی جانب سے ’کوالیفائڈ ماہرین‘ کا انتخاب کیا جائے گا۔
منتخب کیے جانے والے ماہرین ایپل کے سکیورٹی بریچ پرتحقیقات کرکے نقائص ڈھونڈیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ماہرین کو دیے جانے والے فون ایپل کی ہی مالکیت رہیں گے اورصرف اُس وقت تک اُن کے پاس رہیں گے جب تک کہ مقابلہ جاری رہے گا۔مقابلے کا مقصد ایپل کی جانب سے اپنے صارفین کو مکمل یقین دہانی کروانا ہے کہ اُنکا موبائل فون ہیکنگ سے پاک اور مکمل محفوظ ہے۔