12 ربیع الاول کس تاریخ کو ہو گی؟اہم خبر آگئی

On which date will 12th Rabi'ul Awwal take place? Important news has arrived

مولانا سید عبدالخبیرآزاد  کا کہنا ہے ماہ ربیع الاوّل  ۵۴۴۱؁ھ کا چاند نظرنہیں آیا،  یکم ربیع الاوّل  ۵۴۴۱؁ھ 18 ستمبر2023 بروزپیر کو ہوگی۔ ماہ ربیع الاول 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کےلئے کراچی میں ہونے والا اجلاس ختم ہو گیا ۔ مولانا سلفی کا کہنا ہے کہ  کراچی کے کسی حصے سے ماہ ربیع الاول کا چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔

وہ ممالک جہاں ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا

ماہ ربیع الاول کے چاند کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد میں کرے گی۔ کراچی میں زونل ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت حضرت علامہ مولانا سلفی صاحب کر رہے تھے۔اجلاس میں محکمہ موسمیات سمیت سپارکو کے نمائندگان شریک تھے۔

چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد  نے کہا ماہ ربیع الاوّل  ۵۴۴۱؁ھ کا چاند نظرنہیں آیا، یکم ربیع الاوّل  ۵۴۴۱؁ھ 18 ستمبر2023 بروزپیر کو ہوگی۔ 12ربیع الاوّل ۵۴۴۱؁ھ 29ستمبر2023ء بروز جمعۃ المبارک کو ہوگی۔

ماہ ربیع الاوّل کا چانددیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈی جی  وزارت مذہبی امورسید مشاہد حسین خالدجبکہ فنی معاونت کیلئے وزار تِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العا بدین شریک ہوئے ۔

محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ ٹیلی فون پر اپنی خدمات سر انجام دیں۔مرکزی و زونل رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران میں مفتی ضمیر احمد ساجد،مفتی محمد اقبال نعیمی،مفتی عبدالسلام جلالی،مولانا ابو بکر صدیق،شریک ہوئے ۔

 مولانا ہارون الرشید بالاکوٹی،علامہ مصطفی حیدر نقوی،پیر محمد ممتاز احمد ضیاء نظامی و دیگرحضرات علماء کرام میں پیر سید عمر فاروق شاہ،مولانا عابد اسرار،مولانا پیر بلال گولڑوی اور سید غلام حسین گیلانی شامل تھے۔ زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرزلاہور،کوئٹہ، پشاور،کراچی میں منعقد ہوئے۔

جس میں زونل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی،مولانا سید عبدالخبیرآزاد  نے کہا کہ آج پاکستان کے اکثرو بیشتر مقامات پرمطلع ابرآلود رہااورکچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا۔پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔












اشتہار


اشتہار