توشہ خانہ کیس: عمران خان کی سزا معطلی پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

Tosha Khana Case: The verdict on the suspension of Imran Khan's sentence will be pronounced today.

توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ آج فیصلہ سنائے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر 28 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج 11 بجے سنایا جائے گا۔

سستی بجلی؟بل معاف؟بجلی چوری روکنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ۔

عدالت کی جانب سے پیر کو ہی فیصلہ سنائے جانے کی توقع تھی لیکن الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کے دلائل تین گھنٹے تک چلتے رہے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزعمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ فیصلہ آج ہی کر دیں گے، لیکن کچھ دیر بعد بتایا گیا کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ کل صبح گیارہ بجے یعنی آج سنایا جائے گا، عدالتی عملے نے چیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کردیا تھا۔یاد رہے کہ عمران خان کے وکلا نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ دونوں جگہ درخواستین دائر کررکھی ہیں۔

بدھ 23 اگست کواس حوالے سے سپریم کورٹ میں ہونےوالی سماعت میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ ، ’بادی النظرمیں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں ہیں‘۔سپریم کورٹ نے قراردیا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک سپریم کورٹ کا 3 رُکنی بینچ معاملے میں مداخلت نہیں کرے گا۔






اشتہار


اشتہار