فضائی مسافروں کو سامان گم ہونے پر لاکھوں روپے ملیں گے ، سعودی ایوی ایشن کا حکمنامہ

Air passengers will get lakhs of rupees for lost baggage, Saudi Aviation decrees

سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے مسافروں کے حقوق سے متعلق نیا لائحہ عمل جاری کر دیا۔فضائی مسافروں کو سامان گم ہونے پر 6568 ریال (5 لاکھ روپے سے زائد) تک رقم ادا کی جائے گی۔  نیا لائحہ عمل 20 نومبر 2023ء سے مؤثر ہو گا۔

نئے لائحہ عمل کے مطابق پرواز میں 6 گھنٹے سے زیادہ تاخیر پر مسافر کو 750 ریال نقد دینا ہوں گے، ان کے کھانے پینے، رہنے اور آمد و رفت کے انتظامات بھی فضائی کمپنی کے ذمہ ہوں گے۔  پرواز منسوخ کرنے کی صورت میں ٹکٹ کی رقم کا 150 فیصد معاوضہ دینا ہوگا، معاوضے کی شرح مسافر کو پرواز کی منسوخی کی اطلاع کے وقت کے لحاظ سے مقرر ہو گی۔

جرمن شہریت حاصل کرنا اب انتہائی آسان۔

لائحہ عمل میں مزید کہا گیا ہے کہ مسافر کو طیارے پر بٹھانے سے انکار کرنے پر ٹکٹ کی رقم اور 200 فیصد، طیارے میں کیٹیگری کم کرنے پر بھی 200 فیصد تک معاوضہ دینا ہو گا، بغیر شیڈول اسٹیشن کرنے پر فی اسٹیشن 500 ریال معاوضہ مسافر کا حق ہو گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی فضائی کمپنی کی جانب سے معذور مسافر کو طیارے پر سوار کرنے سے منع کرنے پر ٹکٹ کی قیمت کا 200 فیصد اور معذور مسافر کو ویل چیئر فراہم نہ کرنے پر بھی 500 ریال معاوضہ ادا کرنا ہو گا۔

سامان تاخیر سے آنے پر بھی مسافر کو معاوضہ دیا جائے گا، پہلے دن کا معاوضہ 740 پھر دوسرے روز سے ہر دن کے لحاظ سے تاخیر پر 300 ریال معاوضہ ہو گا، معاوضے کی انتہائی حد 6568 ریال ہوگی، رن وے پر آتے جاتے وقت پرواز میں 3 گھنٹے سے زیادہ تاخیر پر مسافر کو پرواز کی منسوخی کے ضوابط کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔






اشتہار


اشتہار