امارات کا ویزہ لینا آسان ہوگیا‘ اہم معلومات جاری

It has become easier to get Emirates visa, important information is released

متحدہ عرب امارات کے ویزہ کے حصول اور ویزہ سے زائد قیام پر جرمانے سے متعلق اہم معلومات دے دی گئیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت اپنے ویزوں سے زیادہ قیام کرنے پر جرمانے کو یکجا کرکے ویزا کے ضوابط کو ہموار کررہی ہے، شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کے لیے وفاقی اتھارٹی نے ویزہ سے زائد قیام پر جرمانے کو معیاری بنایا ہے، رہائشیوں، سیاحوں اور وزٹ ویزا ہولڈرز جو زیادہ قیام کرتے ہیں اب 100 کی بجائے 50 درہم یومیہ ادا کریں گے۔

مارک زکر برگ اور ایلون مسک کی پنجرہ بند لڑائی لائیو دکھائی جائے گی۔

حکام نے تارکین وطن اور سیاحوں پر زور دیا ہے کہ وہ فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کی ویب سائٹس اور دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز پر جائیں تاکہ ویزہ کے عمل کو آسان بنایا جا سکے، مختلف ویزا درخواستوں کے لیے سروس فیس کی جانچ کرکے، بشمول جاری، توسیع، یا منسوخی، درخواست دہندگان باخبر رہ سکتے ہیں اور غیر ضروری تاخیر یا جرمانے سے بچ سکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ نئی پالیسی ویزا قوانین کی تعمیل کو یقینی بناتی ہے اور بروقت تجدید کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، درخواست دہندگان اب سرکاری ویب سائٹ، اتھارٹی کی سمارٹ ایپلی کیشن، دبئی ناؤ ایپ، اور مجاز پرنٹنگ مراکز کے ذریعے داخلے کے اجازت نامے اور ویزوں کے لیے درخواستیں جمع کر سکتے ہیں، 

ان لوگوں کے لیے جو روایتی انداز کو ترجیح دیتے ہیں، ویزہ کی درخواستیں اور داخلے کے اجازت نامے فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کے تحت رجسٹرڈ پرنٹنگ دفاتر یا دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز سے منظور شدہ پرنٹنگ آفسز میں جمع کرائی جا سکتے ہیں، ایک بار منظور ہونے کے بعد درخواست دہندگان کو اصل داخلے کی اجازت کے ساتھ ایک تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔




اشتہار


اشتہار