آئی فون نے برسوں بعد صارفین کی مشکل کو آسان بناتے ہوئے بڑی تبدیلی کر دی ہے ، جسے آئندہ ماہ لانچ ہونے والے موبائل آئی فون 15 میں دیکھا جا سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی فون 15 سیریز میں برسوں بعد ایپل کی جانب سے ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے۔
یہ تبدیلی یو ایس بی چارجنگ پورٹ کی شکل میں نظر آئے گی جو 11 سال پرانی لائٹننگ پورٹ کی جگہ لے گی،مگر ایپل کی جانب سے محض چارجنگ پورٹ کو ہی تبدیل نہیں کیا جا رہا بلکہ چارجنگ اسپیڈ کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔
یہ کام ہرگز مت کریں ، آئی فون صارفین کو انتباہ جاری۔
نئی لیکس کے مطابق آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز کو 35 واٹس چارجر سے چارج کرنا ممکن ہوگا،خیال رہے کہ آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کے لیے 27 واٹس جبکہ آئی فون 14 کے لیے 20 واٹس چارجر کی سپورٹ دی گئی تھی۔
ایک 20 واٹس کا چارجر آئی فون 14 کو ایک گھنٹے میں مکمل چارج کر دیتا ہے،یعنی 35 واٹس چارجر سے آئی فون 15 سیریز کو کم وقت میں چارج کرنا ممکن ہوگا۔ خیال رہے کہ آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس (یا آئی فون 15 الٹرا) کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا،اس سال آئی فون 15 سیریز کے تمام ماڈلز کے ڈسپلے میں آئی لینڈ ڈیزائن کو اپنایا جائے گا،2022 میں صرف آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس میں آئی لینڈ ڈیزائن فرنٹ کیمرے کے لیے استعمال کیا گیا تھا جبکہ باقی دونوں ماڈلز میں نوچ ڈیزائن موجود تھا۔