یہ کام ہرگز مت کریں ، آئی فون صارفین کو انتباہ جاری۔

Never do this, warns iPhone users.

ایپل نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے سرہانے آئی فون رکھ کر سونے سے گریز کریں۔تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ فون یا چارجر کو اپنی جِلد سے براہ راست لگنے سے بچیں۔

آفس میں فون چارج کرنا ملازم کو بھاری پڑ گیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جب بھی کوئی ڈیوائس، پاور ایڈیپٹر یا وائرلیس چارجر پاور سورس سے جڑا ہو تو ان کو سرہانے رکھ کر سونے یا چادر یا تکیے کے اندر یا جسم پر رکھ کر سونے سے گریز کیا جائے۔

کمپنی نے صارفین کو مطلع کیا کہ فون کو چارج کرتے وقت اس کی اسکرین اوپر کی جانب ہونی چاہیئے۔مزید برآں اگر صارفین کو فون سے خارج ہونے والی تپش کو محسوس کرنے میں کسی قسم کا مسئلہ ہو تو انہیں خصوصی احتیاط برتنی چاہیئے۔

صارفین کو پاور سورس سے جڑے کنیکٹر اور چارجنگ کیبل کے طویل مدت تک جلد سے ٹکرانے سے بچنا چاہیئے۔بے احتیاطی نقصان کا سبب ہوسکتی ہے۔




اشتہار


اشتہار