ملک کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے
Dad sees a car in a restaurant parking lot that looks like his old one, which he had to sell to support the family. He gets emotional, sharing stories, and then the daughter surprises him by handing him the keys. ❤️🚗 pic.twitter.com/2u89LOrbyK
— Tansu YEĞEN (@TansuYegen) August 4, 2023
ایسی ہی ایک خلوص سے بھری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس میں ایک بزرگ شہری پارکنگ میں کھڑی ایک نایاب کار کو دیکھتا ہے اور پھر اس کار کی طرف کھینچا چلا جاتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس بزرگ کے ساتھ اس کی فیملی بھی ہے، فیملی میں سے ایک خاتون اس بزرگ سے پوچھتی ہے کہ یہ وہی کار نہیں جو آپ نے گھر کی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے بیچی تھی
، جس پر بزرگ شہری کہتا ہے کہ شائد یہ وہی ہو پر دیکھنے میں ویسی ہی لگتی ہے ۔ بزر گ شہری اس انٹیک کار کے پاس جاتا ہے اور اپنی فیملی کو مخاطب کرتے ہوئے جن میں زیادہ خواتین ہیں ، ان کو اس کار کی خصوصیات بارے بتاتا ہے ، بزرگ شہری کی جانب سے جس طرح اس کار کی خصوصیات گنوائی جا رہی ہوتی ہیں اور پھر جس طمانت کیساتھ وہ اس کار کو دیکھ رہا ہوتا ہے اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کار اس کیلئے کتنی عزیز تھی۔
، بزرگ شخص جذباتی ہو کر بیٹی کو اپنی باہوں میں بینچ لیتا ہے اور دونوں رونا شروع کر دیتے ہیں ۔ ویڈیوکو صرف ایک دن میں 8 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے جبکہ ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد نے اس ویڈیو کو لائک کیا ہے ۔