ملک کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 186 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ ہفتے کی رات بھی لاہور، پنڈی، پشاورسمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی۔
زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا اور اس کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں رپورٹ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ امریکی جیولوجیکل سروے نے گزشتہ روز یہ انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں ہفتے کے روز مختلف اوقات میں ایک سے زائد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یااللہ خیر! زلزلےکےجھٹکوں نے خیبرپختونخوا کو لرزا دیا
یااللہ خیر! زلزلےکےجھٹکوں نے خیبرپختونخوا کو لرزا دیا
خیبرپختونخوا کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے پبلک ریلیشن آفیسر تیمور خان نے امریکی جیولوجیکل سروے کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی شب پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں محسوس کیا جانے والا زلزلے کا جھٹکا ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم ان کا ایمرجنسی کنٹرول روم صوبے کے تمام ضلعی دفاتر سے مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج صبح 6 بجکر 58منٹ پر 4.1 شدت کے خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی گہرائی 241.8 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز تاجکستان میں تھا۔
دوسرا زلزلہ دوپہر 1بجکر 6 منٹ پر آیا اور جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز خیبر پختونخوا کا علاقہ شانگلہ تھا اور اس کی گہرائی 43.5 کلومیٹر تھی۔ جبکہ ہفتے کی شب تیسری مرتبہ آنے والے زلزلے سے اسلام آباد، لاہور، پشاور، گلگت بلتستان کے مختلف علاقے، آزاد کشمیر، میانوالی، مردان، ہری پور، سوات، شیخوپورہ، مالاکنڈ، نوشہرہ، دیر، باجوڑ، بنیر، چترال، کامونکی، وزیر آباد، گجرات، ننکانہ صاحب، منگلا، جھنگ، چنیوٹ، پنڈی بھٹیاں، بھکر، بھلوال، راولپنڈی، لکی مروت، صوابی، ٹانک، اٹک، ایبٹ آباد، شانگلہ، میرپور، ملتان، گوجرہ، سرگودھا، ڈسکہ سمیت کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کی شدت زیادہ محسوس ہونے کی وجہ سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت، مرکز اور گہرائی سے متعلق جاری کردہ تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 8، گہرائی زیر زمین 168 کلومیٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارت تک بھی محسوس کیے گئے۔