کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی: پاکستان میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے

Expressing solidarity with Kashmiri people: Kashmir Exploitation Day is being celebrated in Pakistan today

کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے آج  ملک بھر میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا جا رہا ہے۔ چار سال قبل بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی، بھارت کے جابرانہ قبضے کے خلاف مظفرآباد میں شہریوں کی جانب سے مشعل بردار احتجاج کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق بھارت کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف آج ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

      توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان کے وکلاء پیش نہیں ہوئے

بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کیسے ختم کی؟

بھارت نے 5 اگست 2019 کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا بھارت نے یہ دونوں بل لوک سبھا سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرائے۔

آرٹیکل 370 کیا ہے؟

بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر میں خصوصی اختیارات سے متعلق ہے۔آرٹیکل 370 ریاست مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین بنانے، اسے برقرار رکھنے، اپنا پرچم رکھنے اور دفاع، خارجہ و مواصلات کے علاوہ تمام معاملات میں آزادی دیتا ہے۔بھارتی آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست مقبوضہ کشمیر پر نافذ نہیں کیے جا سکتے۔

بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کسی بھی دوسری ریاست کا شہری مقبوضہ کشمیر کا شہری نہیں بن سکتا اور نہ ہی وادی میں جگہ خرید سکتا ہے۔بھارت نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے قبل ہی مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی دستے تعینات کردیے تھے کیوں کہ اسے معلوم تھا کہ کشمیری اس اقدام کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔






اشتہار


اشتہار