ایکس (ٹوئٹر)کے مالکایلون مسک نے صحافیوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھنے پرزیادہ آمدنی کی پیشکش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے 11 گھنٹے پہلے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’اگر آپ صحافی ہیں اور لکھنے کی آزادی اور زیادہ آمدنی چاہتے ہیں تو براہ راست اس پلیٹ فارم پر شائع کریں‘۔
آئی فون صارفین کی سنی گئی ، کمپنی نے برسوں بعد بڑی تبدیلی کر دی۔
اس سے قبل ایلون مسک نے سوشل میڈٰا پلیٹ فارم ایکس پر میڈیا پبلشرز کو اجازت دی تھی کہ وہ اپنے مضامین اور تحریروں کیلئے صارفین سے رقم وصول کر سکتے ہیں۔
If you’re a journalist who wants more freedom to write and a higher income, then publish directly on this platform!
— Elon Musk (@elonmusk) August 21, 2023
ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو’فی مضمون کی بنیاد پر‘ ادائیگی کریں گے اور اگر وہ ماہانہ رکنیت کے لیے ’سائن اپ‘ نہیں کرتے تو انہیں مزید ادائیگی کرنا پڑے گی۔