محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں آج کی موسمی صورتحال سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد، راولپندی سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
سعودی عرب: نبی کریم ﷺ کی ہجرت کے واقعات پر مبنی پہلی منفرد نمائش کا آغاز۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران تربت، گوادر، پسنی اور اوکاڑہ میں مطلع جزوی ابر آلود ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان اورکراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہےدوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بالاکوٹ اور کوہستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔