اب کوئی کسی کو بلاک نہیں کر سکے گا، ٹوئٹر نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ایکس ( ٹوئٹر) کے بانی ایلون مسک کا یہ اعلان ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا جس میں انہوں نے پوچھا کہ ’کیا کبھی کسی کو بلاک کرنے یا خاموش کرنے کی کوئی وجہ ہے؟ اپنی وجوہات بتائیں۔‘’اس صارف نے پلیٹ فارم کے دیگر صارفین کے سامنے سوالات رکھے تھے تاہم جواب خود مالک کی طرف سے آیا تھا۔
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔
اس کے جواب میں مسک نے لکھا کہ ’بلاک کو ’فیچر‘ کے طور پر ڈیلیٹ کیا جائے گا، سوائے DMs کے۔
Is there ever a reason to block vs mute someone?
— Tesla Owners Silicon Valley (@teslaownersSV) August 18, 2023
Give your reasons.
اس کے بعد، انہوں نے اس قدم کے لئے اپنی دلیل بھی شامل کی۔ کہ ’’اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔‘‘
Block is going to be deleted as a “feature”, except for DMs
— Elon Musk (@elonmusk) August 18, 2023
واضح رہے کہ بلاک فنکشن صارفین کو اپنے مواد کو مکمل طور پر دیکھنے سے روکنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس فنکشن کو کب ہٹایا جائے گا، اس حوالے سے مسک نے کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔ایک صارف کی جانب سے یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ بلاک آپشن کو ہٹانا ایپ اسٹور کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے۔