اداکارہ مہر بانو کی نئی بولڈ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

Actress Meher Bano's new bold dance video created a stir on social media

پاکستانی معروف اداکارہ مہر بانو سوشل میڈیا پر اپنی بولڈڈانس ویڈیو کے سبب  ایک بار پھر  تنقید کی زد میں آ گئیں۔ تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ مہر بانو آئے دن اپنے بولڈ انداز ، ڈانس اور لباس  کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتی ہیں اور شدید تنقید کا سامنا کرتی ہیں۔

عائزہ خان کا دانش تیمور کے ہمراہ خوبصورت فوٹو شوٹ وائرل۔

 ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو"سمیت کئی ڈراموں میں جلوے بکھیرنے والی مہر بانونے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ مالٹا رنگ کے مغربی لباس  پہنے مہارت کے ساتھ  انگلش گانے پر رقص کرتی  نظر آرہی ہیں۔

تاہم ان کا لباس اور ڈانس صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اورانہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا شروع کر دیا، جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ یہ جو ویسٹرن کو کاپی کر رہی ہے یہ سمجھتی ہوگی میں بہت کول ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ تم بے وقوف ہو اور تم اپنی خوبصورت روایات کو بھول گئی ہو جبکہ  مسلمان ہو کر جینے کا طریقہ  بھی بھول گئی ہو۔ 

ایک اور صارف نے توسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے ڈانس کے حوالے سے لکھا کہ" خسرے سے بھی برا ڈانس  ہے یہ". ایک صارف کا کہنا تھا کہ" اللہ معاف کرے کتنی بد صورت لگ رہی ہے۔"  

خیال رہے کہ اداکارہ  مہربانو کی ایسی کئی  ڈانس ویڈیو سامنے آچکی ہیں، اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ میں ڈانس سے محبت کرتی ہوں اور یہ ایک حیران کرنے والا فن ہے۔ اداکارہ کو اپنے ڈانس اور لباس کی وجہ سے ہمیشہ ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 


حوالہ

اشتہار


اشتہار