توشہ خانہ کیس،عمران خان کی سزا معطل،فوری رہا کرنے کا حکم

Tosha Khana case, Imran Khan's sentence suspended, immediate release ordered

توشہ خانہ کیس میں  چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطل ، اسلا م آباد  ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے گزشتہ روز محفوظ ہونے والا فیصلہ سنا دیا۔ 

، چیف جسٹص عامر فاروق نے محدود فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ  سے ہونے والی سزا معطل کر دی اور  فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا، وکلا کیساتھ مکالمے میں  چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائےگا۔ 

عمران خان کی سزا معطل ہو گی یا نہیں؟ محفوظ فیصلہ آج 11 بجے سنایا جائےگا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی سزا معطلی کی مخالفت کی اور مختلف قوانین اور عدالتی فیصلوں کے حوالے پیش کیے۔وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ یہ بانی پی ٹی آ ئی کیخلاف کرپٹ پریکٹسزکا کیس ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چئیرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں سنائی جانے والی سزا کا معاملہ،اسلام آباد ہائیکورٹ آج چئیرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی پر فیصلہ سنائے گا۔

،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر فیصلہ سنانے والے بینچ میں شامل ہوں گے،گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے دلائل مکمل ہونے پر محفوظ کیا گیا۔



واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو تین سال کیلئے قید اور نااہلی کی سزا سنائی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے اب معطل کر دیا ہے۔





اشتہار


اشتہار