جس نے ہر طرف بھونچال پیدا کر دیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ صارفین میں اس بات کی تشویش ہے کہ آخر خاتون کار سے باہر نکلی ہی کیوں؟
جتنا یہ سوال صارفین کو تنگ کر رہا ہے اتنا ہی اس سوال کا جواب حیران کن ہے ۔ تفصیلات کےمطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون گاڑی کا دروازہ کھول کر ڈرائیونگ سیٹ کی طرف آتی ہے اور اس میں بیٹھے شخص سے آرگومینٹ کرنا شروع کر دیتی ہے
ایسے میں ایک چیتا پیچھے سے حملہ آور ہوتا ہے اور خاتون کو دبوچ کر اپنے ساتھ لے جاتا ہے، جیسے ہی چیتا حملہ کرتا ہے اس کے بعد گاڑی میں بیٹھا شخص باہر نکلتا ہے اور اسے بچانے کی کوشش کرتا ہے جبکہ پچھلی سیٹ سے ایک کم سن لڑکا بھی خاتون کو بچانے کیلئے لپکتا ہے۔
بچوں کی پرورش کیلئے بیچی گئی کار، بیٹیوں نے بڑھاپے میں والد کو واپس دلوا دی، دلکش ویڈیو وائرل
سفاری پارک میں خاتون پر چیتے کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے
Woman gets out of the car to argue with her husband while inside a Tiger Safari pic.twitter.com/MDGCbOcwXT
— CCTV IDIOTS (@cctvidiots) August 3, 2023
ویڈیو کو دیکھنے کے بعد بہت سے صارفین خاتون کے ایسے خطرناک جگہ پر گاڑی سے باہر نکلنے کی وجہ کو لیکر پریشان نظر آئے جس پر صارف نے بتایا کہ خاتون کسی بات کو لیکر اپنے شوہر سے غصہ تھی اسی لیے وہ لڑائی کی غرض سے نیچے اتری اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے اپنے شوہر سے جا کر جھگڑنے لگی ،ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے ویڈیو سے متعلق یہ نہیں بتایا کہ یہ ویڈیو کس جگہ کی ہے اور کب یہ واقعہ رونما ہوا؟۔