جہاں سوشل میڈیا انٹر ٹینمنٹ کا ایک ذریعہ ہے تو وہیں کئی لوگ اس پر اپنے مختلف تجربات کے بارے میں اظہارِخیال کرتے ہیں۔ایسے ہی ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنا ایک تجربہ سوشل میڈیا ایپ ”ریڈٹ“ پر شئیر کیا ہے۔
ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔
Melodic-Code-2594 نامی صارف نے سوشل میڈیا ایپ ریڈٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے باس نے آفس میں موبائل فون چارج کرنے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے ان پرکمپنی کی بجلی چوری کرنے کا الزام لگایا ہے۔
صارف نے مزید کہا کہ وہ سارا دن اپنا فون استعمال نہیں کرتا اور اگر وہ کام پر آنے سے پہلے اپنا فون چارج کرنا بھول جاتا ہے تو وہ کبھی کبھار دفتر میں اپنا فون چارج کرتا تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ انہیں ایک اعلان کے ذریعے پتہ چلا کہ ان کے باس کو کمپنی کی جانب سے مہینے کے آخر میں نکالا جارہا ہے۔
شاید یہی وجہ ہے کہ وہ ان پرغصہ کر رہے تھے۔اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے باس کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ، ’آپ کا باس ایک ڈوچی بیگ ہے‘۔ایک صارف نے لکھا، ’یہ آپ کیلئے کام کرنے کے لئے ایک بری جگہ ہے‘۔تاہم فلحال یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ پوسٹ کرنے والے صارف کا تعلق کس شہر اور کس ادارے سے ہے۔