چشتیاں میں 2ماہ قبل پسند کی شادی کرنیوالے شخص کو سسرالیوں نے دھوکے سے گرفتار کروادیا۔فیصل آباد کا دلہا سسرالیوں سے صلح کے بعد بارات لیکر چشتیاں پہنچا تو پولیس نے نامزد مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
گرل فرینڈ کیلئے پیزا لے کر جانے والا نوجوان چھت سے گر کر ہلاک۔
پولیس کاکہنا ہے کہ نوجوان نے 2ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی ۔دولہن کے والد نے دولہا کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروایاتھا۔
دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب دلہن کے گھر والوں نے فرضی صلح کرکے بارات لانے کو کہا۔دولہا احمر جڑانوالہ فیصل آباد سے بارات لیکر اقبال نگر آیا تھا۔ پولیس نے دولہے کو اس کی مبینہ بیوی کو اغواء کرنےکے جرم میں گرفتار کرلیا۔