ترک سیریز کورولش عثمان کے دو اہم اداکاروں نے آپس میں شادی کرلی ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق ترک سیریز کورولش عثمان میں سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ بوسے ارسلان اور اداکار جاگری سینسوئے نے شادی کرلی ہے۔
ڈرامہ تیرے بن کے مداحوں کیلئے خوشخبری
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ڈرامہ کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور اب وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جن کی تصاویر دونوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شیئر کیں۔
شادی میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ کورولش عثمان میں عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک نے بھی شرکت کی اور تقریب میں رقص بھی کیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ بوسے ارسلان نے ترک سیریز کورولش عثمان میں آئیگُل خاتون کا کردار نبھایا اور تین سیزنز میں نظر آئیں۔
دوسری جانب اداکار جاگری سینسوئے نے سیریز میں سپاہی جیرکوتائی کا کردار نبھایا جو پہلے منگولوں کا سپاہی تھا جس نے بعدازاں اسلام قبول کیا اور عثمان کے قریبی ساتھیوں اور سپاہیوں میں شامل ہوگیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سیریز میں بھی آئیگُل خاتون اور سپاہی جیرکوتائی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کرلیتے ہیں۔