شاہ رخ خان امریکا میں شوٹنگ کے دوران زخمی، سرجری مکمل
#TereBin’s phenomenal journey comes to an end, setting milestones never witnessed before in the history of Pakistani entertainment. As we bid farewell to #TereBin, in response to the constant queries and enthusiasm from our incredible audience, we are thrilled to announce… pic.twitter.com/C4aTcnLFMT
— Abdullah Kadwani (@KadwaniOfficial) July 6, 2023
اُنہوں نے وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی شاندار پرفارمنس کو سلام جنہوں نے اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہے اور ان کے غیر معمولی ٹیلنٹ اور جادوئی آن اسکرین کیمسٹری نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کی،
مرتسم اور میرب کی کہانی کو اور بھی ناقابل فراموش بنا دیا۔عبد اللّٰہ کادوانی نے ڈرامے کی شاندار کامیابی پر ہدایتکار سراج الحق، رائٹر نوران مخدوم اور پوری کاسٹ کا شکریہ ادا کیا۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ناظرین کی جانب سے ملنے والی محبت اور حوصلہ افزائی کے جواب میں ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں کہ ہم ”تیرے بن“ کا سیزن 2 بنائیں گے۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل تیرے بن ناصرف پاکستان بلکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے متعدد ملکوں کی اسکرینوں پر راج کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا