ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا
https://t.co/bOUOek5Cvy now points to https://t.co/AYBszklpkE.
— Elon Musk (@elonmusk) July 23, 2023
Interim X logo goes live later today.
انہوں نے کہا تھا کہ ہم بہت جلد ٹوئٹر برانڈ اور اس کے ساتھ تمام پرندوں کو الوداع کہہ دیں گے۔ ایلون مسک کے اس پیغام کا عملی نمونہ آج دنیا بھر میں لائیو ہو چکا ہے، جب ٹوئٹر کا لوگو اور نام دونوں ہی تبدیل کردیے گئے ہیں۔دریں اثنا ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکازینو نے بھی سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم کے لیے نئے لوگو کی تصویر اپنے ایک ٹوئٹ میں ظاہر کردی ہے، جسے ٹوئٹر پر پرندے کے لوگو سے تبدیل کردیا گیا ہے۔
X is here! Let’s do this. pic.twitter.com/1VqEPlLchj
— Linda Yaccarino (@lindayacc) July 24, 2023
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے بعد اس غیر معمولی تبدیلی کے نتیجے میں ٹوئٹر اب خودمختار کمپنی کے بجائے نئی کمپنی ایکس کارپوریشن کا حصہ بن جائے گی۔ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’’یہ بہت غیر معمولی بات ہے کہ زندگی یا کاروبار میں آپ کو مزید بڑا تاثر بنانے کے لیے دوسرا موقع ملے۔ ٹوئٹر معمولات پر بہت گہرا اثر انداز ہوا اور اس نے ہمارے روابط کا طریقہ بدل ڈالا۔ اب ایکس (X) مزید آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
It’s an exceptionally rare thing – in life or in business – that you get a second chance to make another big impression. Twitter made one massive impression and changed the way we communicate. Now, X will go further, transforming the global town square.
— Linda Yaccarino (@lindayacc) July 23, 2023
ایلون مسک کی جانب سے کمپنی خریدے جانے کے بعد اس سے پہلے بھی کئی اہم تبدیلیاں کی جا چکی ہیں، تاہم لوگو اور نام بدل دینا اکتوبر 2022ء میں ہونے والی اس ڈیل کے بعد سب سے بڑی تبدیلی ہے۔