ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا


وئٹر اور ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام اور لوگو تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے صارفین سے نئے ٹوئٹر لوگو سے متعلق رائے طلب کی ۔ ٹویٹ کے جواب میں صارفین کی طرف سے  مخلتف لوگوز بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایلون مسک کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ‘اگر آج رات ایک اچھا ایکس لوگو پوسٹ کردیا جاتا ہے تو ہم کل دنیا بھر میں لائیو ہوجائیں گے۔’

واٹس ایپ کو اب اسمارٹ واچ میں استعمال کرنا ممکن


ٹوئٹر کے مالک نے مزید لکھا کہ ‘جلد ہی ہم ٹویٹر برانڈ کو الوداع کہہ دیں گے اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو بھی الوداع کہہ دیں گے۔’


خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایلون مسک کی جانب سے کیے جانے والے بڑے فیصلے نے ٹوئٹر صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو کو ڈوج یعنی کتے کی تصویر سے بدل دیا تھا۔


 


حوالہ

اشتہار


اشتہار