مشہور ترک ڈرامے کرولس عثمان کے ہیرو براک اوزجیفت نجی کمپنی کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔ایک بڑے فیشن برانڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرولس عثمان کے ہیرو براک اورزجیفت نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اورپاکستانی مداحوں سے ملاقات کریں گے۔
کورولش عثمان کے دو اہم اداکاروں نے آپس میں شادی کرلی
کورولش عثمان کے دو اہم اداکاروں نے آپس میں شادی کرلی
انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ اطلاع بھی دی کہ پاکستانی برانڈ نے انہیں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔اداکار براک اورزجیفت کے پاکستان آنے کی خبر پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی۔
ترکی کے مشہور ڈرامے کرولس عثمان کے 4 سیزنز مکمل ہوچکے ہیں اوراس ڈرامے کو بھی ارطغرل غازی کی طرح دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی کردار میں نظر آنے والے اداکار انجین التان دوزیتان نے بھی 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔