ڈنمارک میں قرآن مجید کو بےحرمتی سے بچانے کی کوشش کرنے والی بہادر خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ،خاتون پر ملعون افراد نے حملہ کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈینش پیٹریاٹس نامی گروپ نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں دو مرتبہ قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی جس کے خلاف مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا۔
کینیڈا میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 6افراد ہلاک
اس موقع پر ایک خاتون کو قرآن مجید کو بےحرمتی سے بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک بڑی عمر کی خاتون قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کے لیے ساتھ اٹھا کر لے جاتی ہے تاہم اسی دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے افراد اس خاتون پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور اسے زمین پر گرا کر اس سے قرآن پاک چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔
Brave Dane woman attempted to save a Qur'an from desecration was assaulted by the 2 burners before being arrested by Danish police.
— سحر (@BE_A_TRUE_MUSLM) July 25, 2023
The police then returned the #Quran to the thugs.#Denmark #Islamophobia #Islam #JusticeFor_Rizwana #قرآن #محرم #earthquake #ImranKhan #Jamrud pic.twitter.com/akJU2VKTS1
ویڈیو میں خاتون مدد کیلئے پولیس کو بھی پکار رہی ہے لیکن ڈچ پولیس اسکی مدد کرنے کے بجائے اسکو حراست میں لے لیتی ہے۔واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سعودی عرب نے گزشتہ روز ڈنمارک کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔