لاہوریوں کے لئے بڑی خبر ، رنگ روڈ ایس ایل تھری کی تعمیر کیلئے کام شروع

Great news for Lahoreites, construction of ring road SL 3 has started

 رنگ روڈ  ایس ایل تھری کی تعمیر کے لئے عملی طور کام شروع کردیا گیارنگ روڈ اتھارٹی حکام نے آٹھ کلومیٹر طویل ایس ایل تھری کی تین ہزار کنال ایکوائر شدہ اراضی کی فزیکل نشاندہی شروع کردی۔ 

چئیرمین رنگ روڈ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل شہزاد نے موقع پر ڈیمارکیشن کے عملے کی نگرانی کی۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ رنگ روڈ اتھارٹی فہد انیس قریشی نے ٹیموں کے ہمراہ نشاندہی کی۔ 

گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے خوشگوار موسم کی نوید سنا دی

پنجاب حکومت اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ تک آٹھ کلومیٹر ایس ایل تھری سترہ ارب سے زائد میں تعمیر کرے گی۔ پنجاب حکومت رنگ روڈ ایس ایل تھری منصوبے کے فنڈز کی منظوری دے چکی ہے۔ ایس ایل تھری کے فنڈز کی منظوری وفاق سے لینے کے لئے بھی کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ 

ایس ایل تھری میں دو انٹرچینج شامل ہیں جبکہ ملتان روڈ انٹرچینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹرچینج ہوگا۔  منصوبے میں مین کوریڈور اور دونوں اطراف آبادیوں کو سروس لینز دی جائیں گی۔ ذرائع کےمطابق لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے منصوبے کی تعمیر کے سیکنڈ آپشن کے تحت ٹینڈر جاری کرنے کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔ 



اشتہار


اشتہار