شہباز شریف نےلاہور میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا

Shahbaz Sharif inaugurated and laid the foundation stone of development projects in Lahore

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ سابقہ دور کی گورننس سے ملک کو یہاں تک پہنچایا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے ذہن میں زہر گھولا، پاکستان کی معیشت دوبارہ مضبوط کریں گے،ہم غربت اور بیروزگاری کاخاتمہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا، وزیراعظم نے گورنر ہاؤس میں 1263میگاواٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ،اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ آج گورنر ہاؤس میں بہت اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا،آج گورنر ہاؤس میں بہت اہم عوامی مفاد کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا،محرم کے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،سندھ ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی بہترین انتظامات کئے گئے ۔

  وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو سرکاری دورےپر یو اے ای پہنچ گئے


وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ میڈیل سٹی منصوبہ 50ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا، میڈیکل سٹی دنیا بھر کے کسی بھی میڈیکل سٹی کے ہم پلہ ہوگا، منصوبے کو وفاقی اور پنجاب حکومت ملکر مکمل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ  لاہور رنگ روڈ منصوبہ مکمل ہونے سے عوام کو سہولت ملے گی اور وقت کی بچت ہو گی

،شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو میٹرو بس کا سنگ بنیاد رکھا ہے ، شاہدرہ سے کالا شاہ کاکو میٹرو بس منصوبے سے عوام اور طلبہ مستفید ہوں گے، حویلی بہادر شاہ میں قدرتی گیس سے چلنے والے پلانٹ کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ  سابقہ دور کی گورننس سے ملک کو یہاں تک پہنچایا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے ذہن میں زہر گھولا، پاکستان کی معیشت دوبارہ مضبوط کریں گے،ہم غربت اور بیروزگاری کاخاتمہ کریں گے۔







اشتہار


اشتہار