وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور دیگر سفارتی حکام نے یو اے ای پہنچنے پر وزیرِ خارجہ کا استقبال کیا۔
توشہ خانہ سے متعلق بل منظور، تحفہ جمع نہ کرانے پر پانچ گنا جرمانہ ہوگا
توشہ خانہ سے متعلق بل منظور، تحفہ جمع نہ کرانے پر پانچ گنا جرمانہ ہوگا
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کریں گے۔