کینیڈا جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

Important news for travelers to Canada

 کینیڈا جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر، نجی ایئرلائن زارا ایئرویز نے پاکستان سے کینیڈا ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کینڈا اور پاکستان سے کینیڈا کے درمیان مسافروں کی ہوائی سہولیات کے پیش نظرجلد زارا ایئرویز کا آپریشن شروع کیا جائے گا۔ یہ بات زارا ائیرویز کے سی ای او سید قلی نے کہی۔

سید قلی نے بتایا کہ مسافروں کی بڑی تعداد ڈائریکٹ فلائٹس لینا چاہتی ہے جو ہم فراہم کریں گے، دو بوئینگ 777لانگ رینج طیاروں سے آپریشن شروع کریں گے اور سول ایوی ایشن سے سلاٹس ملنے پر طیاروں کی تعداد بڑھائی بھی جاسکتی ہے، جس میں ائیرلائن میں کوڈ شئیرنگ کا آپشن بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا سے این او سی کا انتظار کر رہے ہیں، کوشش ہے رواں سال کے آخر تک جلد ہی فضائی آپریشن کا آغاز کریں۔

ریمورٹ جاب کرنے والوں کےلئے کینیڈا کی نئی ویزا پالیسی

سید قلی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اس ضمن میں کوشیش جاری ہیں، فضائی سفر کی سہولت کے لئے کمپنی نے کینیڈا کی سول ایوی ایشن اور کینڈین ائیر ٹرانسپورٹ کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزا پروسیسنگ کا دورانیہ کم کردیا۔ کینیڈین وفاقی وزیر امیگریشن شان فریزر نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ پروسیسنگ ٹائم 802 دنوں سے کم کر کے 60 دن کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ ویزا پروسیسنگ ٹائم کو مزید کم کرتے ہوئے اس دورانیے کو ایک ماہ تک لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستانی شہری کینیڈا کا وزٹ ویزا 802 دن کے بجائے 60 دن میں حاصل کرسکیں گے۔



اشتہار


اشتہار