میٹا نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں اپنا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سسٹم پیش کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا نے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل بارڈ جیسے اے آئی چیٹ بوٹس کے مقابلے میں اپنا سسٹم عوام کے لیے پیش کر دیا۔
گوگل نے پاکستانیوں کو لون ایپس سے بچانے کے لیے پالیسی سخت کردی
لارج لینگوئج ماڈل پر مبنی لاما 2 کمرشل اور تحقیقی مقاصد کے لیے مفت دستیاب ہو گا۔
میٹا کی جانب سے اس سسٹم کا باقاعدہ اعلان مائیکرو سافٹ کے ایک ایونٹ میں کیا گیا۔ سوشل میڈیا کمپنی نے اے آئی ماڈل کے لیے مائیکرو سافٹ سے شراکت داری بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ لارج لینگوئم ماڈلز جنریٹیو اے آئی چیٹ بوٹ جیسے چیٹ جی پی ٹی اور گوگل بارڈ کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں اور مائیکرو سافٹ نے چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے بنگ سرچ کو اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کیا تھا۔