آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا کھیر نہیں،کڑی شرائط ہیں،وزیراعظم

IMF program is not halwa or kheer, there are strict conditions, Prime Minister

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا کھیر نہیں، کڑی شرائط ہیں، قرض کیلئے عالمی ادارے کی منتیں کی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نےملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں یوتھ لون اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں ملکی معیشت پر بھی بات چیت کی اور مستقبل کے معماروں کو ملک کو آگے لے جانے کے لئے کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام بڑی مشکل سے حاصل کیا، کڑی شرائط ہیں، قرض کیلئے عالمی ادارے کی منتیں کی ہیں، آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا کھیر نہیں بلکہ کڑی شرائط ہیں۔

آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک کی پاکستان پر ڈالروں کی بارش، وجہ کیا ہے؟

اس سے قبل شہباز شریف نے نشتر اسپتال ٹو کا دورہ کرکے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نشتر میڈٰیکل اسپتال 2 آکر خوشی ہوئی اور دکُھ بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شعبہ صحت میں اصلاحات کے لئے کوشاں ہے، 2018 میں ہم نے اس منصوبے کے تمام لوازمات کو مکمل کیا تھا، پی ٹی آئی حکومت کو لانے والے ان سے یہ اسپتال مکمل کرواتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 4 سال پی ٹی آئی حکومت نے برباد کردیے جب کہ اسپتال کے لئے خاطرخواہ فنڈز بھی مختص نہ کیے، ان 4 سالوں میں اسپتال کو بالکل نظر انداز کیا گیا۔

پی ٹی آئی کو حسد اس بات کا تھا کہ یہ نشتر اسپتال 2 کا منصوبہ نواز شریف اور ن لیگ کا تھا، البتہ یہ ابھی زیر تعمیر ہے جو کہ 30 ستمبر کو مکمل ہوجائے گا۔ 


حوالہ

اشتہار


اشتہار