اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان جبکہ مری،گلیات، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے،پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے
جبکہ مری،گلیات، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے
پنجاب میں بارشوں کا نیا سسٹم، دریاوں میں سیلابی کیفیت، پی ڈی ایم اے کا نیا الرٹ
ڈیرہ غازی خان،کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ،زیارت،بارکھان،کوہلو،شیرانی،
ہرنائی، بولان،لورالائی، خضدار، لسبیلہ،کیچ،تربت، پنجگور، آواران اورپسنی میں بارش جبکہ اورماڑہ،گوادار اورگردونواح کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے
،تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، کشمور، گھوٹکی، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ لاہور کا موسم گرم اور خشک،شہرکاموجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
لاہور کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت34ڈگری تک جاسکتاہے،آئندہ24گھنٹےمیں بارش کے5فیصدامکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 30جولائی تک بارش کاسلسلہ جاری رہ سکتاہے،27جولائی سےمون سون بارشوں کانیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے،دریائےراوی،ستلج،چناب،جہلم کےبالائی علاقوں میں بارشیں ہونگی،26جولائی تک بارشوں کی شدت میں کمی ہوسکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے بھارتی ڈیمز 90 فیصد تک فل ہو چکے ہیں،بھارت کی جانب سےمزیدپانی چھوڑنےکاخدشہ ہے،پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ،راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت دی کہ انتظامیہ24گھنٹےالرٹ رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پانچواں نمبر رہا،شہر لاہورمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 109ریکارڈ کی گئی،شاہدرہ 232،مال روڈپرآلودگی کی شرح 129،فیز8ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 123،جوہر ٹاؤن 119،یو ایس قونصلیٹ میں شرح 108 ریکارڈ کی گئی۔