پنجاب میں بارشوں کا نیا سسٹم، دریاوں میں سیلابی کیفیت، پی ڈی ایم اے کا نیا الرٹ

New rain system in Punjab, flood situation in rivers, new alert of PDMA

  پنجاب میں 23 سے29 جولائی کے دوران مزید بارشیں ہوں گی۔ لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  

جبکہ سندھ  کے صحرائی علاقہ تھرپارکر میں بھی کالی گھٹائیں پہنچ گئی ہیں۔ ہی ڈی ایم اے کے نئے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ  پنجاب میں 23 سے جولائی سے29 جولائی کے دوران مزید بارشیں ہوں گی۔

لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

آج دوپہر سے تیز بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ دریائے چناب اور راوی میں اگلے 48 گھٹنوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کا امکان ہے جس کے نتیجہ میں راوی اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب ہو نے کا امکان ہے ۔ 

دریائے جہلم میں بھی درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے ۔پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ مسلسل بارشوں سے بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ صوبے بھر کی انتظامیہ انتظامات مکمل رکھے اور الرٹ رہے۔

تھرپارکر میں کالی گھٹاؤں کا راج

جی آر جونیجو: اتوار کے روز سندھ کے صحڑائی علاقہ تھرپاکر کا آسمان بھی بادلوں سے بھر گیا، تھرپارکر کا موسم سہانا ہو گیا۔  محکمہ موسمیات نے تھرپارکر، نگرپارکر اور ملحقہ علاقوں میں  27 جولائی تک تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئندہ چار روز کے دوران صحڑائی علاقوں میں کہیں تیز کہیں  ہلکی بارش وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کی توقع ہے۔ 




اشتہار


اشتہار