کینیڈا جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ای او زارا ایئرویز سید قلی نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کینیڈا سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خلائی سیاحت کی پہلی پرواز مکمل، 6 افراد خلا کو چھو کر واپس آگئے
انہوں نے کہا کہ ٹورنٹو سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے براہ راست پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
سید قلی نے کہا کہ کینیڈا اور حکومت پاکستان سے ہم این او سی ملتے ہی فضائی آپریشن شروع کردیں گے، مسافروں کو بلا رکاوٹ براہ راست کینیڈا کیلئے سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔