انگریز خاتون اور پٹھان چچا کا دلچسپ مکالمہ وائرل

An interesting conversation between an English woman and a Pathan uncle goes viral

 سوات میں ایک انگریز خاتون اور سڑک کنارے پھل بیچنے والے پٹھان کے درمیانپھلوں پر  دلچسپ سودے بازی کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔  جس میں خاتون کو  پٹھان چچا سے اُردو میں بات کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

     واٹس ایپ کا ڈیٹا منتقلی کے لیے اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوات گھومنے آئیں انگریز خاتون ٹوٹی پھوٹی اُردو میں پھل خریدنے کی کوشش کررہی ہیں اور سادے لوح چچا بھی اس کے سوالات کو سمجھنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

خاتون پھل کے ایک کارٹن کی طرف اشارہ کرکے پوچھتی ہیں کہ یہ کتنا ہے جس کا جواب وہ 7 کلو بتاتے ہیں تاہم خاتون کو لگتا ہے کہ چچا قیمت بتا رہے ہیں۔ پٹھان بھائی پھر خاتون کو تعلیم بھی دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ایک کلو یعنی ہزار گرام مگر اب بھی خاتون ہزار کا لفظ سمجھ نہیں پاتیں۔

پھر چچا 7 کلو پھل کے کارٹن کی قیمت 500 بتاتے ہیں اور خاتون کو لگتا ہے کہ تمام پھلوں کے کارٹن 500 میں مل رہے ہیں اور اس خوش فہمی کا اندازہ خاتون کے چہرے سے باآسانی کیا جاسکتا ہے۔



اشتہار


اشتہار