چین کے اعلیٰ وفد کا دورۂ پاکستان؛ اسلام آباد میٹرو کا شیڈول جاری

Visit of high Chinese delegation to Pakistan; Islamabad metro schedule continues

چین کے اعلی سطح کا وفد پاکستان کے دورے پر آج دارالحکومت پہنچ رہا ہے جس کے باعث میٹرو بس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میڑو بس اسلام آباد سیکشن پر آپریشن کشمیر ہائی وے اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک آج 30 جولائی کو 3 بجے سے یکم اگست دن 1 بجے تک بند رہے گا۔


30 جولائی کو 3 بجے سے میٹرو بس صرف صدر راولپنڈی سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک چلائی جائے گی تاہم یکم اگست کو دن 1 بجے کے بعد میڑو بس آپریشن معمول کے مطابق مکمل طور پر بحال ہوجائے گا۔بہارہ کہو سے چلنے والی گرین لائن اور اسلام آباد سے نیو ائیرپورٹ تک چلنے والی اورینج لائن بس سروس بھی یکم اگست دن ایک بجے تک بند رہیں گی جب کہ بلیو لائن بس سروس آپریشن معمول کے مطابق آپریشنل رہے گا۔





اشتہار


اشتہار