ٹوئٹر صارفین کیلئے ٹوئٹس پڑھنے کی حد مقرر کر دی گئی

A limit has been set for Twitter users to read tweets

 ٹوئٹر صارفین کیلئے ٹوئٹس پڑھنے کی حد مقرر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک نے ٹوئٹر کے صارفین کی ٹوئٹس تک رسائی کو محدود کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔

ایلن مسک کے اعلان کے مطابق آئندہ سے ٹوئٹر صارفین ایک خاص حد تک ہی ٹوئٹس پڑھ پائیں گے۔ٹوئٹر کی نئی پالیسی کے تحت آئندہ سے "ویریفائیڈ" ٹوئٹر اکاونٹ والے صارفین یومیہ بنیاد پر 6 ہزار ٹوئٹس جبکہ "نان ویریفائیڈ" اکاونٹس 600 ٹوئٹس پڑھ سکیں گے۔

 جبکہ ایسے صارفین جنہوں نے نئے ٹوئٹر اکاونٹ بنائے ہوں اور ان کے اکاونٹ "ویریفائیڈ" بھی نہ ہوں، ایسے صارفین یومیہ صرف 300 ٹوئٹس پڑھ سکیں گے۔اس کے علاوہ ٹوئٹر نے 30 جون سے ایک اور نئی پالیسی نافذ کی ہے، 

جس کے تحت آئندہ سے صرف ٹوئٹر اکاونٹ لاگ ان کرنے والے صارف ہی ٹوئٹس پڑھ سکیں گے۔یعنی بنا ٹوئٹر اکاونٹ کے ٹوئٹر کے مواد تک رسائی کو بند کر دیا گیا ہے۔ ایلن مسک کے اعلان پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے زیادہ تر تنقیدی ردعمل دیا جا رہا ہے۔



اشتہار


اشتہار