لاڑکانہ میں 5 روز سے بجلی غائب، آصف زرداری نے کیا کہا؟

لاڑکانہ میں 5 روز سے بجلی غائب، آصف زرداری نے کیا کہا؟

لاڑکانہ میں 5 روز سے بجلی غائب ہے، شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے آصف زرداری نے صوبائی وزیر توانائی کو بجلی بحالی کے کام کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں 5 روز سے بجلی کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ بجلی کی بحالی کے کام کی خود نگرانی کریں۔

ملک کا نیا وزیر اعظم کون ہو گا ؟ بڑی پیش گوئی کر دی گئی


آصف زرداری کی ہدایت پر امتیاز شیخ گڑھی یاسین کےعلاقے پہنچ گئے، سی ای او سیپکو نے دیگر ڈویژن سے بھی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے انھیں طلب کر لیا ہے.

امتیازشیخ نے کہا کہ آصف زرداری کی جانب سے ہدایات دی گئی ہیں کہ واپڈا حکام سے جو بھی مدد چاہیے وہ فوری طور پر حاصل کی جائیں، امتیاز شیخ کے مطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ آج شام تک ہر حال میں لاڑکانہ و گرد و نواح کی بجلی بحال کی جائے۔





اشتہار


اشتہار