ناموراداکارہ نیلم منیرکی شادی کاآغازہوگیاہے،روایتی پیلے رنگ کے جوڑا اور مہندی سے سجے ہاتھوں والی تصاویرآنے کے بعدمداح ان کے ہونے والے دولہاکے بارے میں جاننے کے لیے بے چین ہیں۔
LOADING...
مایوں میں نیلم منیر نے روایتی پیلے رنگ کا خوب صورت لباس زیب تن کیا،ان کے مہندی سے سجے ہاتھ اور خوشیوں سے دمکتا چہرہ جگمگاتا دکھائی دیا،ان خوشی کے مہکتے لمحوں میں اداکارہ نے اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
نیلم منیرکے قریبی ذرائع کے مطابق دلہا ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں اور یہ شادی نیلم منیر کے خاندان کی مرضی سے ہورہی ہے۔ یہ بھی بتایاجارہاہے کہ شادی کے اگلے ایونٹس دبئی میں ہوں گے جہاں مہمانوں کیلئے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ لیکن دولہا کا راز کھلنے کا انتظار سب کو بےچین کر رہا ہے۔