لانچ سے پہلے، میٹا کی ٹوئٹر متبادل ایپ کا لوگو منظرِعام پر

Ahead of the launch, Meta's Twitter replacement app logo is on display

 قارئین کو یاد ہوگا کہ ہم ٹوئٹر کی غیرمقبولیت کے بعد میٹا کمپنی کی جانب سے ایسی ہی ایک ایپ کی خبر بار بار دے چکے ہیں۔ اب ایپ پر لکھنے والے ایک ماہر نے نہ صرف اس ایپ کا لوگو افشا کیا ہے بلکہ مزید کچھ خیریں بھی دی ہیں۔

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

الیساندرو پالوزی نے کہا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی خالق کمپنی میٹا نے اپنے نئی’ بارسلونا‘ ایپ کی رنگت بھی عین ٹویٹر جیسی رکھی ہے۔

 اس میں کوئی شک نہیں کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹر کے انتظامات سنبھالنے کے بعد اس میں تبدیلیوں سے صارفین ناراض بھی ہیں۔ میٹا نے اسی صورتحال کا فائدہ اٹھایا اور اپنی ایپ پر تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔

انٹرنیٹ پر تجزیہ کاروں کے مطابق شاید میٹا اپنی مضبوط اور قابلِ اعتماد صورتحال کی بنا پریہ ٹویٹر کو مات دے سکے گی۔ توقع ہے کہ فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے رجسٹرڈ صارفین اس جانب متوجہ ہوں گے۔

 مارچ کے مہینے میں میٹا نے اپنی اسی لیب پر لب کشائی کی تھی تاکہ وہ مارکیٹ اور صارفین دونوں کو اپنی جانب راغب کرسکے۔ اسے ’سوچ کی انسٹاگرام‘ بھی قرار دیا گیا تھا۔

بعض خبروں کے مطابق یہ چیٹ پر مبنی فیڈ والی ایپ ہوگی جسے آسان اور سادہ بنایا گیا ہے۔ پھر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسے انسٹاگرام کی ذیلی ایپ بنایا جائے گا۔ 

پہلے مرحلے میں 500 الفاظ کا ٹیکسٹ، تصاویر، لنکس اور پانچ منٹ تک کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکیں گی۔ لیکن اب تک معلوم نہ ہوسکا کہ بارسلونا کب منظرِ عام پرآرہی ہے۔









اشتہار


اشتہار